آپ کبھی رونی کو سنوکر کھیلتے ہوئے دیکھیں آپ کو یہ نہیں لگے گا رونی سنوکر اچھا کھیلتا ہے. بلکہ ویڈیو دیکھتے ہوئے آپ کو سنوکر آسان لگنے لگے گا. آپ کو ایسا لگے گا جیسے یہ گیم تو بہت آسان ہے. یہاں تک کے ایک دن آپ سنوکر کی ٹیبل پر کیو لئے کھڑے ہوں گے. تب آپ کو پتہ چلے گا یہ گیم اتنی بھی آسان نہیں جتنی ویڈیو دیکھتے ہوئے لگ رہی تھی.
یہ جو چیمپئن ہوتے ہیں یہ اپنی گیم کو اس مقام پر لے آتے ہیں جہاں انکا کھیل اس کھیل کو آسان کر دیتا ہے. ہم دیسی پینڈو بچوں کا پہلا کھیل گلی ڈنڈا ہوتا تھا. اب وقت بدل گیا ہے لیکن کبھی ایک دور تھا کہ گُلی کے قلمی چھلے ہوئے حصہ پر ڈنڈے کی ضرب لگا کر اسے ہوا میں اچھالا جاتا اور پھر قوس کی شکل میں ڈنڈے کی ضرب گُلی پر پڑھتی، گُلی ویسے ہی ہوا میں اڑتی جیسے آجکل کرکٹ بیٹسمین چھکا لگاتے ہیں
.
لیکن! گُلی جب ہوا میں ہوتی اس وقت ڈنڈے کا وار اسے مارنا ایک مہارت تھی جو بہت مشق کے بعد ملتی. پریکٹس یعنی مشق کی مشقت کسی بھی مہارت کیلئے سب سے اہم ہے. ہمیں اکثر دوسروں کی زندگی بہت آسان لگتی ہے. زندگی کے کامیاب لوگوں کو دیکھ کر ہم تاثر لیتے ہیں جیسے یہ مقام بہت آسان ہے. بس ہماری قسمت شائد خراب ہے جو ہم اس مقام پر نہیں
.
دوستو کسی کی قسمت ناپنے کی بجائے اپنی قسمت کو عمل کی ضرب لگائیں، گُلی کی طرح اسے ہوا میں اچھال کر مکمل فوکس اس پر رکھیں. مشق کی مشقتوں سے گزریں. قسمت آپ کی لگن اپ کی طلب دیکھ کر ہی متوجہ ہوتی ہے. آپ کی مہارت اپ کا پھر مقام بنتی ہے.آپ کبھی رونی کو سنوکر کھیلتے ہوئے دیکھیں
0 Comments