Karachi In the eleventh match of Pakistan Super League season 6, Karachi Kings gave Lahore Qalandars a target of 187 runs to win. Karachi Kings scored 186 runs for the loss of nine wickets in the stipulated 20 overs. He scored 64 off 39 balls with the help of five fours while Muhammad Nabi scored 57 off 35 balls with the help of three sixes and four fours.
کراچی پاکستان سپر لیگ سیزن 6کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے187 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے،شرجیل خان نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 39گیندوں پر 64رنز بنائے جبکہ محمد نبی نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 35گیندوں پر 57رنز بنائے ۔
تفصیل کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو شرجیل خان اور بابر اعظم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے ، میچ کے پہلے اوور میں شرجیل خان نے شاہین شاہ آفریدی کو دو چوکے لگائے جبکہ اسی اوور کی ایک گیند پر کپتان سہیل اختر نے شرجیل خان کا آسان کیچ چھوڑ دیا جس سے شاہین آفریدی کو بے حد مایوسی ہوئی ۔شاہین آفریدی کے اگلے اوور میں سلپ پوزیشن پر موجود فخر زمان نے بابر اعظم کا کیچ چھوڑا جس سے شاہین آفریدی کو مزید غصہ آیا لیکن پھر شاہین آفریدی نے کسی فیلڈر پر بھروسہ کیے بغیر بابر اعظم کو کلین بولڈ کیا اور بابر اعظم کو گلے لگا کر پویلین کی جانب رخصت کیا ،بابراعظم صرف پانچ سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔
پانچویں اوور میں جو کلارک حارث رؤف کی شاندار ڈائریکٹ ہٹ پر رن آؤٹ ہوئے ،انہوں نے صرف چار رنز بنائے ۔اگلی ہی گیند پر احمد دانیال کے شاندار یارکر لینتھ گیند نے کولین انگرام کی وکٹیں اڑا دیں اور وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی جانب لوٹ گئے ۔شرجیل خان 39گیندوں پر 64سکور بنا کر ڈیوڈ ویز کی گیند پر باؤنڈری کے قریب سے کیچ آوٹ ہوئے ۔محمد نبی 35گیندوں پر 57سکور بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔کپتان عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے سمت پٹیل کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔ڈینیل کرسچن 27رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے ۔وقاص مقصود 12رنز بنا کر شاہین آفریدی کے تیز یارکر لینتھ گیند پر کلین بولڈ ہوئے،اسی اوور میں شاہین آفریدی نے محمد عامر کو بھی کلین بولڈ کیا جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ۔لاہور قلندر ز کی جانب سے حارث رؤف ،احمد دانیال ،ڈیوڈ ویز اور سمت پٹیل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔
کراچی کنگز نے تین میچ کھیل کر دو میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ میں انہیں شکست کا سامنا رہا اور کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔دوسری جانب لاہور قلندرز نے بھی تین میچ کھیل کر دو میچوں میں کامیابی سمیٹی جبکہ ایک میچ میں شکست کے ساتھ چار پوائنٹس حاصل کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر براجمان ہے ۔
کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عمادوسیم ،شرجیل خان،بابر اعظم ،کولن انگرام ،محمد عامر ،شرجیل خان ،جو کلارک ،محمد نبی ،ڈین کرسچن ،محمد الیاس ،وقاص مقصود اور ارشد اقبال ٹیم کا حصہ ہیں ۔

0 Comments