Bushra Ansari revealed that Mahnoor Baloch was married at the age of 16 so she quickly became a grandmother.
Actress Mahnoor Baloch was born in Balochistan on July 14, 1970. She started her career as a model in 1993 and soon appeared in dramas due to her beauty.
Mahnoor Baloch entered the world of modeling at the age of just 23. She gained worldwide fame for her acting and good looks.
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مایہ ناز سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ کی 16 برس کی عمر میں شادی ہوگئی تھی۔
ایک شو میں شرکت کے دوران میزبان نے بشریٰ انصاری سے ماہ نور بلوچ کے حوالے سے سوال کیا۔
جس کے جواب دیتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہیں بہت غصہ آتا ہے کہ جب لوگ ان کی عمر کو خوبصورتی سے جوڑتے ہیں اور اداکارہ ماہ نور بلوچ کی عمر کی باتیں کرتے ہیں۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ماہ نور بلوچ کی عمر کے بارے میں جو لوگ باتیں کرتے ہیں اس پر انہیں بہت غصہ آتا ہے، اس کی اتنی زیادہ عمر نہیں ہے لیکن لوگوں نے اسے ’ہوّا‘ بنا دیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا کہ ماہ نور بلوچ کی شادی 16 سال کی عمر میں ہوگئی تھی اسی لیے وہ نانی جلدی بن گئی۔
انہوں نے کہا کہ ماہ نور بلوچ بہت پیاری ہیں اور عمر رسیدہ تو بالکل بھی نہیں ہیں۔
اداکارہ ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 کو بلوچستان میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1993 سے بطور ماڈل اپنے کریئر کا آغاز کیا اور خوبصورتی کے سبب جلد ہی ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔
ماہ نور بلوچ نے ماڈلنگ کی دنیا میں صرف 23 سال کی عمر میں قدم رکھا، انہوں نے اپنی اداکاری اورخوبرو نظر آنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

0 Comments