" Pawri horahi hay" This trend was not started by Dina Nayyar. Who was the first girl to make this video? You also know. 19-year-old Dananir Mubeen's Instagram video 'This is our car, this is us and this is our party' has reached the heights of fame overnight and now he is being invited to TV shows. And now rumors are circulating that she is also going to become the brand ambassador of Peshawar Zalmi. However, the trend that made Dananir Mubeen so famous, it has now been revealed that the trend was not started by Dananir but imitated another girl.
’پارٹی ہورہی ہے‘ یہ ٹرینڈ دراصل دنا نیر نے نہیں شروع کیا، سب سے پہلے کس لڑکی نے یہ ویڈیو بنائی؟ آپ بھی جانیے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 19سالہ دنانیر مبین ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ والی انسٹاگرام ویڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگیں اور اب انہیں ٹی وی شوز میں مدعو کیا جا رہا ہے اور اب افواہ گردش میں ہے کہ وہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بھی بننے جا رہی ہے۔ بہرحال جو ٹرینڈ شروع کرنے پر دنانیر مبین کو اتنی شہرت حاصل ہوئی، اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ ٹرینڈ دنانیر نے شروع ہی نہیں کیا تھا بلکہ اس نے ایک اور لڑکی کی نقل کی تھی۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس لڑکی کا نام ’تسبیل گیلانی‘ ہے جس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر 30جنوری کو ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اس ویڈیو میں وہ پرل کانٹی نینٹل ہوٹل مظفرآباد میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ ہوٹل کی لفٹ میں تسبیل گیلانی اپنی سہیلیوں کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے کہتی ہے کہ ”گائز یہ ہم ہیں اور یہ ہماری لفٹ ہے اور یہ ہماری دو روپے والی پارٹی ہو رہی ہے۔“تسبیل گیلانی نے یہ ویڈیو 30جنوری کو جبکہ دنانیر مبین نے اپنی ویڈیو 6فروری کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ٹرینڈ دنانیر مبین نہیں بلکہ تسبیل گیلانی کے ذہن کی پیداوار تھا۔تاہم اس کا کریڈٹ دنانیر مبین لے اڑی۔
دنانیر نے یہ آئیڈیا تسبیل گیلانی کی ویڈیو سے لیا، اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ دنانیر نے تسبیل گیلانی کی اس ویڈیو پر کمنٹ بھی کیا تھا۔ اس نے اپنے کمنٹ میں لکھا تھا کہ ”میرے خیال میں یہ وقت ہے کہ میں یہ ویڈیو اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دوں۔“ اس کے بعد دنانیر نے یہ ویڈیو پوسٹ کی اور وہ آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تسبیل گیلانی نے دنانیر کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ” بہترین فیصلہ“۔

0 Comments