sharjeel khan century against islamabad united 2021

 کراچی: پی ایس ایل 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شرجیل خان نے شاندار سنچری جڑ دی۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان نے کھوئی ہوئی فارم بحال کرتے ہوئے پی ایس ایل کی دوسری سنچری جڑ دی۔

شرجیل خان نے 55 گیندوں پر سنچری مکمل کی، شرجیل نے اننگز میں 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

ThePSLt20 


 

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کئی یقینی مواقع ضائع کیے گئے اور نوبالز پر شرجیل خان کو چانس ملا۔

شرجیل خان 59 گیندوں پر 105 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
شرجیل خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ایک اوور میں 4 چھکے رسید کیے۔

#HBLPSL6 #MatchDikhao #KKvIU

 

Reactions

Post a Comment

0 Comments