Peshawar Zalmi and Multan Sultans are competing in Pakistan Super League today. Peshawar Zalmi decided to field after winning the toss against Multan. Playing first, Multan gave Peshawar a target of 194 runs to win.Playing first, Multan scored 193 runs for the loss of 4 wickets in the stipulated 20 overs.
پاکستان سپر لیگ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مد مقابل ہیں۔
پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا۔
ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
کپتان محمد رضوان 41، جیمز ونس 84 اور صہیب مقصود 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 2 اور محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان اور پشاور دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
رواں سال پی ایس ایل کے تمام میچز جیو سوپر کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

0 Comments