New Privacy Policy on WhatsApp

نئی پرائیویسی پالیسی: کیا 15 مئی کے بعد بھی واٹس ایپ پر میسج مل پائیں گے؟ اگر بطور واٹس ایپ صارف آپ نے نئی پرائیویسی پالیسی کو ابھی تک قبول نہیں کیا ہے تو  بری خبر یہ ہے کہ آپ 15 مئی کے بعد واٹس ایپ کے پیغامات کو نہ پڑھ پائیں گے اور نہ اپنے پیاروں کو  واٹس ایپ کے ذریعے کوئی پیغام بھیج سکیں گے۔

New Privacy Policy on WhatsApp

 

ٹیک کرنچ کے مطابق جو صارفین واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کو قبول کرنے کے حامی نہیں ان صارفین کا واٹس ایپ اکاؤنٹ 15 مئی کے بعد عارضی بند کر دیا جائے گا جس کے مزید 120 دن بعد اسے مکمل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی قبول نہ کرنے والے صارفین کو ڈیڈلائن گزرجانے کے بعد مختصر عرصے(شاید کچھ ہفتوں ) کے لیے کال اور نوٹیفکیشن کی سہولت میسر ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی معلومات تھرڈ پارٹی بشمول فیس بک کے ساتھ شیئر کیے جانے کے اعلان کے بعد سے صارفین کی بڑی تعداد واٹس ایپ کی متبادل ایپس کی طرف رخ کررہی ہے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنی وضاحت میں دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی شخص صارفین کے پیغامات نہیں پڑھ سکتا، نئی پرائیویسی پالیسی کا مقصد اداروں کی ادائیگیوں کو فعال کرنا ہے۔

 

 

 

 

Reactions

Post a Comment

0 Comments