PSL 6 Batting continues in pursuit of Peshawar Zalmi 194 runs

PSL 6 Batting continues in pursuit of Peshawar Zalmi's 194 runs Batting continues in the fifth match of the sixth edition of Pakistan Super League against Multan Sultans in pursuit of Peshawar Zalmi's 194 runs.

More about this source text

Source text required for additional translation information

پی ایس ایل 6: پشاور زلمی کی 194 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کی 194 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

PSL 6 Batting continues in pursuit of Peshawar Zalmi 194 runs

 

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک پشاور زلمی نے بغیر کسی نقصان کے پانچ اوور میں 42 رنز بنائے ہیں۔
اس سے پہلے ملتان سلطانز نے پہلی اننگز میں 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لِن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کرس لِن دوسرے اوور کی پہلی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہیں محمد عرفان نے آؤٹ کیا۔
اس کے بعد محمد رضوان اور ون ڈاؤن آنے والے جیمز وینس نے بیٹنگ لائن کا مومینٹم گرنے نہیں دیا۔ دونوں کے درمیان 82 رنز کی شراکت داری ہوئی جس کے بعد محمد رضوان 41 رنز بنا کر محمد عمران کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ 
صہیب مقصود نے بھی جارحانہ انداز برقرار رکھا اور جیمز وینس کے ساتھ 71 رنز کی شراکت داری بنائی۔ وہ 36 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 
جبکہ جیمز وینس نے 39 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے 50 رنز مکمل کیے۔ وہ 84 رنز بنا کر ثاقب محمود کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
جبکہ ریلی روسو 14 اور خوشدل شاہ چھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔  
پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل منگل کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
جیمز وینس نے 39 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے 50 رنز مکمل کیے۔

 
دونوں ٹیموں کے لیے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا اور دونوں اپنے ابتدائی میچز ہار چکی ہیں۔
ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی جبکہ پشاور زلمی کو لاہور قلندرز سے ہزیمت اٹھانی پڑی۔
آج کے اس اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
 
کرس لِن کو دوسرے اوور کی پہلی گیند پر محمد عرفان نے آؤٹ کیا

پشاور زلمی:

کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، ٹام کیڈمور، ردرفورڈ، وہاب ریاض (کپتان)، مجیب الرحمن، ثاقب محمود، محمد عمران، محمد عرفان.

ملتان سلطانز:

محمد رضوان (کپتان)، کرس لِن، جیمز وینس، ریلی روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ ویٹ، عثمان قادر، سہیل تنویر، شاہ نواز دھانی. خیال رہے کہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان اب تک کھیلے گئے چھ میچوں میں سے ملتان چار میں فتحیاب رہا ہے۔ جبکہ دو میں پشاور نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اب تک پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز چار پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔ اس نے گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو وکٹوں سے ہرایا تھا۔
 

 


Reactions

Post a Comment

0 Comments